ٹانک میں دہشت گردوں نے سکول اور طبی مرکز بارودی مواد سے تباہ کر دیے
👁️ 376 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں نے سکول اور طبی مرکز بارودی مواد سے تباہ کر دیے
ٹانک (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تعلیمی اور طبی مراکز ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں چیسن کچ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے گورنمنٹ مڈل سکول (بوائز) اور بنیادی صحت مرکز کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی سرکاری سکولوں اور طبی مراکز کو شرپسند عناصر نشانہ بنا چکے ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C