ٹانک میں سیکورٹی چوکیوں پر شدت پسندوں کے ڈرون حملے، 4 اہلکار زخمی
👁️ 276 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سیکورٹی چوکیوں پر شدت پسندوں کے ڈرون حملے، 4 اہلکار زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی مختلف چوکیوں پر ڈرون حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ٹانک کے علاقے گومل کے گاؤں کوٹ اعظم میں واقع سیکیورٹی پوسٹ پر کیا گیا، جہاں شدت پسندوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرایا۔
پولیس اور سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا ڈرون حملہ سیر کمر پوسٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور فورسز و شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مؤثر جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ادھر ٹانک سٹی میں فیڈرل کانسٹیبلری (DOFC) کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی رہائش گاہ کے قریب بھی ایک نگرانی ڈرون کو منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C