ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، اپوزیشن رہنما
👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، اپوزیشن رہنما
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے گورننس اور کرپشن کے معاملات پر بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرپشن اور اس کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق سال 2019 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا جب کہ زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 117 سے بڑھ کر 120 ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 10 برس میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔کرپشن میں اضافے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، جھوٹے دعوئوں سے ملک نہیں چلتے، اچھی گورننس سے چلتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور چور کے نعرے لگائے گئے لیکن اصل چوری ان 16 ماہ میں کی گئی، جو چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار ہیں وہی اب صورتحال کو کنٹرول کررہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی و بیروزگاری نے گزشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی، 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا، رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے کا بیانیہ لے کر آئی تھی لیکن کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔
زاہد خان کا کہنا تھا کہ ہزار سے 1500 درخت لگے، لیکن دعوے ایک ارب کے کررہے ہیں، حکمرانوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے اور صنعتیں بند ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پی ٹی آئی حکومت کیلیے مکافات عمل قرار دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ نیا پاکستان تو بنا نہیں، اب ڈھونڈنے سے پرانا پاکستان بھی نظر نہیں آرہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C