پاراچنار: اراضی کے تنازع پر پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل میں چوتھے روز بھی جھڑپیں، 14 ہلاک، 40 زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
پاراچنار: اراضی کے تنازع پر پاڑہ چمکنی اور بالش خیل قبائل میں چوتھے روز بھی جھڑپیں، 14 ہلاک، 40 زخمی
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بالش خیل ابراہیم زئی میں دو قبائل کے مابین چار روزہ لڑائی میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائر بندی کے اعلان کے باوجود پاڑہ چمکنی قبائل کی حملوں کی وجہ سے دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بالیش خیل قبیلے کا تعلق اہل تشیع سے ہے اور ان کے ساتھ کچھ اہل سنت کے لوگ بھی ہیں جبکہ پاڑہ چمکنی اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بالش خیل اور ابراہیم زئی کے علاقوں میں دو قبائل کے مابین زمین کے تنازعے پر چار روز قبل اس وقت لڑائی شروع ہوئی جب پاڑہ چمکنی قبائل نے بالش خیل اور ابراہیم زئی قبائل پر فائرنگ کی اور مرغے چینہ کے علاقے سے آر آر توپ سمیت دیگر خود کار ہتھیار سے حملے کئے۔
آر آر توپ کے گولے فائر کرتے وقت اپنے ہی مورچے میں آر آر توپ پھٹنے سے پاڑہ چمکنی قبائل کے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کے باعث پاراچنار، پشاور مین شاہراہ ہر قسم کے آمد و رفت کے لئے بند ہے اور فائرنگ کی زد میں اکر بجلی کی مین سپلائی لائن کی تاریں ٹوٹنے سے ضلعی صدر مقام پاراچنار سمیت اپر کرم کی بجلی بند ہوگئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ایم پی اے سید اقبال میاں نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ آج پارلیمنٹرین قبائلی عمائدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششوں کے بعد فریقین کو سیز فائر پر رضا مند کرلیا گیا تھا اور مورچوں سے مسلح افراد کو ہٹانے کے لئے آگے بڑھ رہے تھے کہ اس دوران پاڑہ چمکنی قبائل کی طرف سے دوبارہ حملے شروع کئے گئے جس کی وجہ سے فائر بندی نہ ہوسکی اور دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
پاڑہ چمکنی قبیلے سے رہنما بدیع الزماں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ضلع کرم کے عوام کیساتھ بالکل مخلص نہیں کہ اگر مخلص ہوتے تو گھنٹوں میں یہ مسلے حل ہو جاتے۔
انہوں نے بتایا کہ کاغذات مال کی بجائے رواج کرم کے مطابق تنازعات حل کئے جائیں جبکہ بالش خیل قبائل کے رہنما سید تجمل حسین نے کہا کہ بالش خیل آراضی کی ملکیت کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور عدالت نے کئی بار ہمارے حق میں فیصلے بھی کئے ہیں اور پاڑہ چمکنی قبائل کے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔
معروف صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ منظم سازش کے تحت قبائلی اضلاع کو ایک نئی آگ میں دھکیلا جارہا ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔
مہمنداورباجوڑ میں حدبندی کاتنازعہ۔کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ جنگ گرم کی گئی۔خیبر ایجنسی میں کئی روزسےدھرنا۔اب شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعہ کی بنیادپردواقوام آمنےسامنے۔لگتاہےکہ منظم سازش کے تحت قبائلی اضلاع کوایک نئی آگ میں دھکیلاجارہا ہےلیکن حکومت کہیں نظرنہیں آرہی ۔ https://t.co/xaEsmOjC0v
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 1, 2020
گزشہ روز پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر حکومت سے اس جھڑپ کو رکوانے کی درخواست بھی کی تھی۔
کرم، وزیرستان اور پختونخوا وطن کے دوسرے کئ علاقوں میں ایک ہی وقت مختلف قبائلی تنازعات کا اٹھنا کسی گہری سازش کا پیش خیمہ ہے۔ پی ٹی ایم کے ساتھی ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
— Mohsin Dawar (@mjdawar) June 30, 2020
اس خونی جھڑپ کو رکوانے کیلئے قبائلی طلبہ اور دیگر تنظیموں کا پاراچنار میں دھرنا، اسلام آباد اور پشاور میں احتجاج جاری ہے۔
شکر الحمد اللہ
پشاور میں ڈسٹرکٹ کرم کے سنی شیعہ محتلف قبائل کا جرگہ منعقد ہوا اور مشترکہ فیصلہ ہوا کہ ڈسٹرکٹ کرم کے کیلے امن بہت ضروری ہے چمکنی پوتھ اور پاراچنار یوتھ اگلا لائحہ اعمل کل تیار کرینگے#kurramBleeds_Restorepeace#Kurram_Want_Peace@ImranKhanPTI @OfficialDGISPR pic.twitter.com/nyFagBhoyJ— Nijat Turi (@nijat_turi) July 1, 2020
کرم میں اگر کچھ ہے تو امن ہے ، وہ بھی کسی سازش کی بنیاد پر تباہ کیا جارہا ہے ۔ #Kurram_Want_Peace pic.twitter.com/BD8YHD1MKf
— Dr Ihsanullah Ihsan (@ihsanullahiu) June 28, 2020
#Kurram_Want_Peace pic.twitter.com/Til8yhCvFj
— jamal khan (@jamalchamkanii) June 28, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8878 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4670 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1940 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C