پاراچنار: خیبر پختونخوا اسمبلی کا معدنیات بل پاڑہ چمکنی قبائل نے مسترد کردیا
👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاراچنار: خیبر پختونخوا اسمبلی کا معدنیات بل پاڑہ چمکنی قبائل نے مسترد کردیا
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل نے معدنیات کے بارے صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ بل کو مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ معدنیات کی ملکیت کے حوالے سے بل فوری واپس لیا جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل توئے حاجی خیل کے رہنماؤں مولوی محمد اللہ جان، ملک سلیم جان، حاجی حیات خان، ملک نواز خان، ملک احمد خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ضلع کرم کے پہاڑوں میں موجود معدنیات سینکڑوں سالوں اور آباو اجداد کے زمانے سے ان کے قبضے میں ہیں ان معدنیات کو حکومت کی ملکیت قرار دینا کسی صورت قبول نہیں اور صوبائی اسمبلی سے اس حوالے سے پاس کیا گیا بل انہیں قبول نہیں۔
عمائدین نے مطالبہ کیا کہ کے پی اسمبلی سے پاس ہونے والا بل واپس لیا جائے اور قبائل کو اپنے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔
عمائدین نے مطالبہ کیا کہ بل واپس نہ لیا گیا تو تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ پاڑہ چمکنی کے عمائدین نے دوسرے قبائل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں اور قبائل کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو قبول نہ کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C