پاراچنار: ضلع کرم میں بھی ڈی آر سی کا قیام، سید اقبال میاں کا ڈی آر سی پر تحفظات کا اظہار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ضلع کرم میں بھی ڈی آر سی کا قیام، سید اقبال میاں کا ڈی آر سی پر تحفظات کا اظہار
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بھی ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا گیا، ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے نئے منتخب شدہ ممبران سے حلف لیا، مفاہمتی جرگہ کے قیام سے قبائل کے مسائل قبائلی روایات کے مطابق بہتر انداز میں حل ہونگے۔
ضلع کرم میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں اپر اور لوئر کرم سے اکیس اکیس ممبران پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی کرم شاہ فہد، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمٰن، کرنل جاوید الیاس، اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان ضلعی انتظامیہ کے افسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کرم شاہ فہد اور ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے کہا کہ اپر اور لوئر کرم سے اکیس اکیس ممبران پر مشتمل ڈی آر سی بنائی گئی ہے۔ ڈی آر سی پولیس ایکٹ کے تحت ایک جرگہ سسٹم ہے جن میں وہ مسائل جس میں ایف آئی آر کی ضرورت نہ ہو اور فریقین اس بات پر راضی ہو کہ ان کا مسلہ جرگہ کے ذریعے حل ہو۔ یہ ڈی آر سی خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 آرٹیکل 73 کے تحت بنی ہے جو تھانے کے لیول پر جرگہ کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کے قیام سے لوگوں کو ریلیف ملے گی اور عوام کے وہ مسائل جو پانی، زمین، قرضہ جات، گاڑیوں وغیرہ اور دیگر چھوٹے موٹے مسائل جو ڈی آر سی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ان پر جرگہ ہوگا اور عوام کا بغیر پیسوں کے ان کے مسائل حل ہونگے۔
تقریب کے آخر میں ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے نئے منتخب ڈی آر سی ممبران سے حلف لیا اور ممبران نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عوام اور پولیس سے بھر پور تعاون کرینگے۔
دوسری جانب ضلع کرم سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں نے کہا ہے کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل میں لئے گئے لوگ عوام کو قابل قبول نہیں۔ نیک اور ایماندار لوگوں کو ڈی آر سی میں شامل کیا جائے ورنہ قبول نہیں کریں گے
سید اقبال میاں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے ضلع کرم کے لئے ڈی آر سی میں جو لوگ شامل کئے گئے ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے تحفظات سے پولیس کو آگاہ کرلیا تھا مگر اس کے باوجود ڈی آر سی میں وہ لوگ شامل کئے گئے ہیں جو کہ سیاسی ہیں اور ایف سی آر کے ادوار میں عوام کا چمڑہ اتارنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اس وجہ سے وہ عوام کیلئے قابل نفرت ہے اور عوام مزید ان چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتے اس وجہ سے نیک اور ایماندار لوگوں کو اس میں شامل کیا جائے ورنہ موجودہ کونسل کے خلاف اعلی حکام تک جاینگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3314 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C