پاراچنار: کرم میں سرحد پار سے حملہ، پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 21 بار دیکھا گیا
پاراچنار: کرم میں سرحد پار سے حملہ، پاکستانی فوجی ہلاک
راولپنڈی (ک م) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی فوجی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی سرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے ضلع کرم کے شہری علاقے خڑلاچی میں پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی۔
بیان مین بتایا گیا کہ پاک فوج کے سپاہیوں نے بھرپور جواب دیا اور باوثوق خفیہ اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کیے جانے کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گا۔
مزید بتایا گیا کہ پاک فوج اپنی سرحدوں کی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
اس سے قبل 20 ستمبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی ہلاک ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 19 ستمبر کو بین الاقوامی سرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے شہری علاقے دواتوئی میں پاکستانی فوجیوں پر فائر کھول دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی نذر محمد ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر کو بھی کرم کے علاقے میں افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4653 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C