پاراچنار: گل سکینہ قتل کیس، 6 مشتبہ افراد گرفتار
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاراچنار: گل سکینہ قتل کیس، 6 مشتبہ افراد گرفتار
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ قتل کیس میں مزید چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ڈی این اے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ کے مطابق پاراچنار کے سرحدی گاؤں پیواڑ غنڈیخیل میں زیادتی کا نشانہ بننے اور قتل ہونے والی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ قتل کیس میں مزید چھ مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں اور گرفتار افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں اور ڈی این اے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں اور جلد حقائق منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس اور کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد جاوید الیاس اعوان نے بھی سرحدی علاقے پیواڑ کا دورہ کیا ہے مقتول بچی کے خاندان کے افراد اور متعلقہ سکول کے عملے سے ضروری معلومات اکھٹے کئے۔ اس موقع پر فورسز کے افسران کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے اور اس قسم واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں سمیت منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
گذشتہ دنوں ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل میں سرکاری سکول کے پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور پانی میں ڈوبنے سے مرنے کا ڈرامہ رچانے کیلئے بچی کی لاش کو چھوٹے سے تالاب میں پھینک دی گئی تھی۔ رشتہ داروں کے کئی گھنٹے تلاش کے بعد لاش کو پانی کے تالاب سے نکال دیا گیا۔ بعد ازاں میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3426 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C