پارليمان تحليل کرنے کے معاملے پر بحث پير کو ہو گی، سپريم کورٹ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
پارليمان تحليل کرنے کے معاملے پر بحث پير کو ہو گی، سپريم کورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان ميں سياسی افراتفری برپا ہے۔ اپوزیشن بضد ہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپيکر کی جانب سے اسمبلی تحليل کيے جانے فیصلہ غير آئينی قدم ہے۔ اس تناظر ميں ملکی سپريم کورٹ نے معاملے کا از خود نوٹس لے ليا ہے۔
پاکستانی عدالت عظمی نے اتوار کی شام جاری کردہ اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے پارليمنٹ تحليل کرنے کے معاملے پر بحث اب پير چار اپريل کو ہو گی۔ چيف جسٹس عمر عطا بنديال نے بتايا کہ تمام سياسی پارٹيوں کو اس سلسلے ميں نوٹس جاری کر ديے گئے ہيں۔ ان کے بقول يہ انتہائی سنجيدہ اور فوراً حل کرنے والا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے يہ بھی کہا کہ وہ سماعت کو لٹکانا نہیں چاہتے۔
پاکستانی سياست ميں ايک ڈرامائی دن
اس سے قبل پاکستانی سياست ميں اتوار کو ڈرامائی پيش رفت ديکھی گئی۔ پاکستان مسلم ليگ نون کے صدر شہباز شريف نے اٹھائيس مارچ سن 2022 کو وزير اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی ميں عدم اعتماد کی تحريک جمع کرائی۔
اپوزيشن کا الزام ہے کہ حکومت ملک ميں معاشی، سياسی اور سماجی بدحالی کی ذمہ دار ہے۔ قومی اسمبلی کی 342 نشستوں ميں سے عمران خان کی جماعت پاکستان تحريک انصاف کی 155 ہيں۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ ميں کاميابی کے ليے حکومت کو 172 ووٹ درکار تھے۔
تحریک عدم اعتماد پر رائے دہی تین اپریل کو ہونا طے پائی تاہم ایسا نہ ہو سکا کيونکہ عمران خان کی درخواست پر صدر عارف علوی نے اسملبیاں تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔ سیاسی و قانونی تجزیہ کاروں کے مطابق پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں اور اب یہ صورتحال پاکستان کے لیے ایک نئے سیاسی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
چيف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا
قومی اسمبلی ميں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی پيش کردہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔
چيف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے مختصر سماعت کی۔
بعد ازاں ايک مختصر بيان جاری کيا گيا، جس کے ذريعے مطلع کيا گيا کہ پارليمنٹ تحليل کرنے کے معاملے پر بحث چار اپريل کو ہو گی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو ماورائے آئین اقدامات سے باز رہنے کا بھی کہا۔
مقامی ميڈيا پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ملک میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اقدامات پر آگاہ کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C