پاکستان افغانستان پر حملے کرکے مکہ دفاعی معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، ذبیح اللہ مجاہد
👁️ 158 بار دیکھا گیا
پاکستان افغانستان پر حملے کرکے مکہ دفاعی معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، ذبیح اللہ مجاہد
کابل (ڈیلی اردو) قندھار میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کی حالیہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد افغانستان کے خلاف کارروائیاں کرکے خود کو جنگ میں الجھا ہوا ظاہر کرنا اور ملکی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
عینو مینا قندھار میں مدرسہ حمادیہ میں خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور سعودی عرب بھی اس سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ان کے بقول پاکستان نے افغانستان پر حملے ایسے وقت میں کیے جب اس سے ایک روز قبل اس نے افغانستان سے پاکستان کی جانب ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا، جسے طالبان حکومت مسترد کرتی ہے۔ مجاہد کے مطابق اسلام آباد ان کارروائیوں کے ذریعے خود کو مکہ دفاعی معاہدے سے الگ کرنے اور عالمی سطح پر افغانستان کے ساتھ جنگ میں مصروف ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان حکومت کسی دوسرے ملک کے مخالفین کی حمایت نہیں کرتی اور اگر ایسا ہوتا تو موجودہ صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے عناصر افغانستان میں موجود ہیں۔ مجاہد کا کہنا تھا کہ حالیہ حملوں میں غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد طالبان حکومت مناسب وقت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
دوسری جانب قندھار میں حمادیہ اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ عبدالہادی حماد نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والی کارروائیوں پر مسلم ممالک، علما اور پاکستانی عوام کے ردعمل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ سیاسی تجزیہ کار بلال فاطمی اور سید ہارون ہاشمی نے بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان ان کارروائیوں کے ذریعے اپنے داخلی مسائل اور عالمی سطح پر درپیش مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اسے مزید سفارتی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور ڈرون کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق 24 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات کو ڈرون حملوں کے جواب میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ افغان حکام نے بعض حملوں میں شہری ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔
طالبان حکومت نے پاکستانی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر جواب دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں سرحدی جھڑپوں اور حملوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C