پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالے کی گئی۔
ادھر بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالےکی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ دوطرفہ جوہری تنصیبات، سہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا، دونوں ممالک ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرےکواپنی جوہری تنصیبات،سہولیات سےآگاہ کرتےہیں اور یکم جنوری 1992 سے یہ سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے پاکستان میں قید دوسو بیاسی ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پچپن شہری اور دو سو ستائیس ماہی گیروں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی،یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدہ کی دفعات کے مطابق کیا گیا ہے۔۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سالانہ دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوگا، تاہم ابھی تک بھارتی حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C