پاکستان بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ دونوں کو برباد کرسکتی ہے: شاہ محمود قریشی
👁️ 130 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ دونوں کو برباد کرسکتی ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے اور ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ہے اور پڑوسی بدلا نہیں جاسکتا، زبان، ثقافت اور جغرافیہ نے ہمیں بھارت کے ساتھ جوڑ رکھا ہے،اس لئے اپنے ہمسائے سے لا تعلق نہیں ہوسکتے لیکن مسائل کا حل بھی ضروری ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں جو جنگ میں ایک دوسرے کو برباد کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ سشما سوراج نے تسلیم کیا کی بھارتی ایڈونچر میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، ہر طرح کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ہماری ترجیح امن ہے۔
بھارت 7 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکا، دنیا بدل گئی ہے اب کشمیر میں مزید مظالم نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والے فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بیان سب کے سامنے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے، 19 بلین ڈالرز کا بلیک ہول (ن) لیگ حکومت چھوڑ کر گئی، آج بجٹ کی ایک بڑی رقم قرض ادا کرنے میں جارہی ہے، ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔
آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے، اسد عمر سے قبل جتنے وزیر خزانہ رہے آئی ایم ایف کے پاس گئے، پاکستانی حکومت 16 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی، جس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) ،مشرف اور ضیا حکومت شامل ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ معاشی سفارت کاری ہم نے متعارف کرائی اور بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں پہلے سے جاری ہیں، پچھلی حکومتوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کیا کوشش کی، بلوچستان میں دوبارہ امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہے جو جنوبی پنجاب کو حقیقت نہیں دیکھنا چاہتا، اور فضول بحث ہورہی ہے کہ دارالحکومت ملتان ہو کہ بہاولپور، صحافی اپنے قلم اور الفاظ سے سازش اور شرارت کرنے والوں کو بے نقاب کریں، جنوبی پنجاب صوبے کے لئے صحافیوں کی مدد کا طلبگار ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C