پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان نے 11 جنوری کو کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے کل فون پر بھی بات کی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر کل ابوظہبی پہنچے جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے امور پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پر جنیوا میں سیلاب زدگان کے لیے کانفرنس کی میزبانی کی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکریٹری جنرل یو این سیلاب زدگان کی آواز بنے اور کانفرنس میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ رواں موسم سرما میں لوگوں کو سردی سے بچانا ہماری فوری ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو 16 تا 20 جنوری ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ڈیوس میں عالمی رہنماؤں سے ملیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C