پاکستان میں توہین مذہب کا مسئلہ اور یورپی پارلیمان کی قرارداد
👁️ 178 بار دیکھا گیا
پاکستان میں توہین مذہب کا مسئلہ اور یورپی پارلیمان کی قرارداد
برسلز (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) یورپی پارلیمان نے پاکستان کی اسلام نواز پالیسیوں کے تناظر میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔ اس کے تحت پاکستان کو تجارتی معاہدے کے تحت حاصل خصوصی مراعات پر نظرثانی کی جائے گی۔
اس قرارداد کی منظوری کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو خاصی مشکل صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس لیے کہ ایک طرف ملک کے لیے یورپی یونین کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بہت فائدہ مند ہے تو دوسری جانب توہین مذہب کا قانون مذہبی اور سیاسی طور پر ایک انتہائی حساس معاملے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس قرارداد پر عمل درآمد ہونے سے پاکستانی تجارت کو شدید مندی کا سامنا ہو گا جو ملکی معیشت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث ہو گا۔
یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہینِ مذہب کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی قرارداد میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس قرارداد میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے فرانس میں مسلم انتہا پسندی کے خلاف کیے گئے اقدامات کے خلاف پاکستان میں بڑھتے ہوئے فرانس مخالف جذبات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے جرمن رکن رائنہارڈ بیوٹیکوفر (Reinhard Bütikofer) کا کہنا کہ تشویش کی اولین وجہ ایک مسیحی جوڑا ہے، جو کئی سالوں سے پاکستانی جیل میں ہے اور اسے توہینِ مذہب کے الزام کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو بھی اس قانون کی سختی کا سامنا ہے۔ رائنہارڈ بیوٹیکوفر کے مطابق یہ پاکستانی قانون ‘قرونِ وسطیٰ کے دور کا‘ دکھائی دیتا ہے۔
قانون کے متعلق بات کرنا مشکل ہے
پاکستان کے دائیں بازو کے گروپوں نے یورپی یونین کی پارلیمان کی قرارداد پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ توہینِ مذہب کے ملکی قانون کا ہر ممکن انداز میں دفاع کریں گے اور مغرب کو پیغمبر اسلام کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یورپی پارلیمان کی اس قرارداد کی منطوری کے ممکنہ عملی نتائج کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ایک اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیا اور اس صورت حال پر کوئی مصالحت نا کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
اس میٹنگ میں وزراء کا موقف تھا کہ توہینِ مذہب کے قانون میں کسی صورت کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ اس میٹنگ کے بعد یہ حکومتی فیصلہ ضرور سامنے آیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔
توہینِ مذہب ایک حساس معاملہ
یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان میں توہینِ مذہب کا موضوع ایک انتہائی حساس معاملے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان کی کل آبادی میں قریب ستانوے فیصد مسلمان ہیں اور ان کے نزدیک دین اسلام اور پیغمبر اسلام نہایت اہم ہے۔ سینکڑوں افراد توہینِ مذہب کے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔ کئی مواقع پر مشتعل گروہوں نے ایسے افراد کو بے پناہ تشدد کر کے ہلاک بھی کر دیا جنہیں توہینِ مذہب کے الزام کا سامنا تھا۔
پاکستان نے سن 1947 میں آزادی حاصل کرتے وقت توہینِ مذہب کے قوانین انگریز حکومت سے ورثے میں حاصل کیے تھے۔ ان میں توسیع اور شدت سن 1977 سے سن 1988 کے درمیانی عرصے میں پاکستان کے فوجی صدر جنرل ضیا الحق نے متعارف کرائی تھیں۔
یورپی پارلیمنٹ کی منظور شدہ قراداد کے حوالے سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا کہنا کہ جی ایس پی پلس کے ختم ہونے سے انہیں شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ کاروباری گھاٹے کا بھی سامنا ہو گا اور اسلام آباد حکومت کو اس تناظر میں میں عملی اور مثبت اقدامات کرنا چاہییں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C