پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان میں دہشت گردانہ حملے دوبارہ بڑھنے سے امن و امن سے متعلق عوامی خدشات بڑھ گئے ہے۔ ایسی بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ آیا مستقبل میں ایسے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
ان خدشات کو مزید تقویت پہنچائی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے اس بیان نے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے دو مہینوں میں اس طرح کی کارروائیاں بڑھ سکتی ہیں۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔
کیچ کے حملے کو خصوصی طور پر سکیورٹی ماہرین بہت اہم قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ اس سال بلوچستان میں ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس میں دس پاکستانی سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسٹریٹیجک مفادات اور حملے
کچھ مبصرین کے خیال میں بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کا بڑا گہرا تعلق پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات سے ہے اور یہ کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس بات کا امکان ہے کہ بلوچستان میں حملے بڑھیں گے۔
دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “بلوچستان میں پاکستان کے سٹریٹیجک مفادات چین کے ساتھ بہت قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، اس لئے کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ ان کو نقصان پہنچایا جائے۔”
میجر جنرل ریٹائرڈ اعوان کے مطابق بلوچستان کا مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ وہاں چند لوگ ناراض ہیں، “جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں، وہ پاکستان کو توڑ نہیں سکتے، ان کو بڑے پیمانے پر بلوچستان کی عوام کی حمایت بھی حاصل نہیں ہے، کچھ قوتوں کے اشارے پر چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔”
اشرف غنی کی باقیات
کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ ڈاکٹر طلعت اے وزا رت کا کہنا ہے افغانستان میں ابھی بھی سابقہ افغان حکومت کی باقیات اور ہمدرد موجود ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی اور دہشت گردانہ عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے سے روکیں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول نہیں ہے کیونکہ سابق افغان حکومت کے عناصر اب بھی وہاں موجود ہیں جو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں، طالبان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔”
افغان طالبان ٹی ٹی پی کو کنڑول نہیں کر پائے
پشاور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار مختار باچا کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے اس وجہ سے بھی بڑھ گئے ہیں کہ افغان طالبان پاکستانی طالبان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور انہوں نے ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے بھی سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔
مختار باچا نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “ممکنہ طور پر حملوں میں اضافے کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ ٹی ٹی پی والوں نے جنگ بندی کی ہوئی تھی، جس کو انہوں نے ختم کر دیا ہے، حال ہی میں ان کا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گیا ہے، جس کا وہ بالکل بدلہ لیں گے اس کے علاوہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔”
صورت حال ماضی جیسی نہیں ہو سکتی
کئی مبصرین تو اس خوف میں بھی مبتلا ہیں کہ کہیں صورتحال ماضی جیسی نہ ہو جائے جب ٹی ٹی پی پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہی تھی۔ میجر جنرل ریٹائرڈ اعجازاعوان کا خیال ہے کہ صورت حال ماضی جیسی کبھی نہیں ہو سکتی۔
میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کے بقول ٹی ٹی پی خود اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اس کی فنڈنگ ختم ہو چکی ہے اس کے پاس کوئی علاقہ آپریشنل سرگرمیوں کے لیے نہیں ہے، ” وہ ایک گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ایک بندہ بھی کسی دہشت گردانہ حملے کے لیے کافی ہوتا ہے، اس لیے اس کو ختم کرنے میں ٹائم لگے گا لیکن صورتحال یقینا ایسی نہیں ہوگی کہ ٹی ٹی پی پھر بڑے پیمانے پر ملک کے طول و عرض پر حملے کرے۔”
باڑ مکمل کی جائے
ڈاکٹر طلعت اے وزارت کے مطابق اس کا سدباب کرنے کے لیے پاکستان کو فوری طور پر باڑ لگانے کا عمل مکمل کرنا چاہیے،”اس سے دہشت گردی کی روک تھام بھی ہو گی اور افغان طالبان کو فائدہ بھی ہو گا، کوئی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائی نہیں کر سکے گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C