پاکستان میں رواں سال کے دوران 18 خودکش حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک، 450 سے زائد زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
پاکستان میں رواں سال کے دوران 18 خودکش حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک، 450 سے زائد زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں رواں برس خودکش حملوں میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں ان حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان میں 18 خودکش حملے ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یہ تشویشناک اعداد و شمار پورے 2022 میں ریکارڈ کیے گئے خودکش حملوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہیں جو کہ 15 تھی، یہ اعدادوشمار گزشتہ روز جاری کی گئی ایک رپورٹ کے نتائج ہیں جوکہ ایک تھنک ٹینک ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) نے جاری کی۔
پی آئی سی ایس یس کے رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) ہوئے، 2023 میں ہونے والے کُل خودکش حملوں میں سے 9 حملے ان ہی علاقوں میں ہوئے جن میں تقریباً 60 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تاہم 30 جولائی کو جے یو آئی (ف) کے اجتماع کے دوران ہونے والا حالیہ حملہ قبائلی پٹی میں رواں برس اب تک ہونے والا سب سے مہلک حملہ ثابت ہوا۔
خیبرپختونخوا میں ہونے والے 4 خودکش حملوں کے نتیجے میں 110 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور 245 افراد زخمی ہوئے، ان میں سے پشاور پولیس لائنز حملہ ملک میں سب سے زیادہ مہلک تھا، جس میں 100 سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔
بلوچستان کو بھی دہشتگرد حملوں کی ایک تشویشناک لہر کا سامنا رہا، 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بلوچستان میں 4 خودکش حملے ہوئے جن میں 14 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور 27 افراد زخمی ہوئے، علاوہ ازیں سندھ میں ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 18 افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C