پاکستان میں مشترکہ فضائی مشقیں: سعودی سفیر کی اختتامی تقریب میں شرکت
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاکستان میں مشترکہ فضائی مشقیں: سعودی سفیر کی اختتامی تقریب میں شرکت
اسلام آباد (ڈیلی اردو/آئی این پی) پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کے روز دو ہزار اکیس کی مشترکہ فضائی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر سرگودھا کے مصحف ایئر بیس میں منعقد ہونے والی تقریب میں رائل سعودی ایئرفورس کے علاوہ پاکستانی اور امریکہ کی فضائیہ کے حکام نے بھی شرکت کی جبکہ قبل ازیں ہونے والی مشقوں میں بھی یہ تینوں فورسز شریک رہیں۔
سعدت اليوم بحضور إختتام مشاركة القوات الجوية الملكية السعودية???????? في مناورات التمرين الجوي المشترك (مركز التفوق الجوي 2021 )في قاعدة ( مصحف ) الجوية بجمهورية باكستان الإسلامية بمشاركة القوات الجوية الأمريكية???????? والقوات الجوية الباكستانية???????? والالتقاء بالضباط السعوديين المتميزين???????? pic.twitter.com/FdiMdiuS4L
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) April 8, 2021
یہ مشقیں اکتیس مارچ سے شروع ہوئی تھیں، اسی روز سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’ایسز میٹ دو ہزار اکیس مشقوں کا آغاز پاکستان میں سعودی فوجی اتاشی میجر جنرل عوض الزهرانی اور پاکستان فضائیہ کے چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) وائس مارشل وقاص سلہری کی موجودگی میں ہوا۔‘
مشقوں میں شریک رائل سعودی ایئر فورس کمانڈنگ آپریشنز آفیسر حمد الحجری کا مشقوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس میں رائل سعودی ایئر فورس کے متعدد ٹورناڈو جنگی طیارے اپنے ہوائی، تکنیکی اور معاون عملوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’مشقوں میں تربیتی گروپوں کے لیے آپریشنز کی منصوبہ بندی اور مختلف جنگی صورت حال میں دفاعی اور جارحانہ تربیت شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس میں ایسے ماحول میں فضائی آپریشنز کی تربیت بھی شامل ہے جو مملکت سے مختلف ہیں۔
اسی حوالے سے سپلائی کے کمانڈر کیپٹن عبدالرحمان العمری کا کہنا تھا کہ ’اس کا مخلتف ماحول میں کام کرنے سے، تکنیکی عملہ ہوائی جہاز کو مطلوبہ ضروریات سے آراستہ کرنے اور اسلحے سے لیس کرنے کے اعلیٰ معیار کے قابل بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C