پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے جارحانہ بیان کو مسترد کردیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے جارحانہ بیان کو مسترد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غیرذمہ دارانہ اور جنگ بھڑکانے سے متعلق روایتی ہرزہ سرائی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بیان ایک طرف پاکستان کے بارے میں ناقابل علاج جنون کی عکاسی ہے تو دوسری جانب بی جے پی حکومت اور قیادت کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کشمیر مخالف، اقلیت مخالف امتیازی و متعصبانہ پالیسیوں پر بھارت پر ہونے والی تنقید سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز بیانات اس امر کو مزید واضح کرتے ہیں کہ بی جے پی کی قیادت پر انتہاء پسندانہ سوچ کا غلبہ ہے جو ریاستی اداروں میں بھی گھس چکی ہے۔
گزشتہ برس بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچر، بھارتی طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پاکستان کی مسلح افواج کی ہمہ وقت تیاری، ہر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کی صلاحیت و استعداد کے اظہار کے لئے کافی ہونے چاہئیں۔
کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے ہماری مسلح افواج کی صلاحیت اور عزم کے بارے میں کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ بھارتی قیادت کے جنگی جنون اور اشتعال انگیز غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے۔ جس کے جارحانہ اقدامات اور رویہ سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی راہ ہموار ہوگی تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہوسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C