پاکستان نے’گستاخانہ مواد‘ کی اشاعت پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا
👁️ 160 بار دیکھا گیا
پاکستان نے’گستاخانہ مواد‘ کی اشاعت پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی) پی ٹی اے کے مطابق سماعت کا موقع فراہم کیے جانے کے باوجود آن لائن پلیٹ فارم کی جانب سے کسی طرح کی وضاحت نہیں کی گئی۔ وکی پیڈیا کی انتظامیہ کے مطابق پابندی سے کروڑوں صارفین علمی مواد تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
پاکستان میں حکام نے ”گستاخانہ مواد‘‘ کی اشاعت پر آن لائن انسائیکلوپیڈیا، وکی پیڈیا کو بلاک کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے رواں ہفتے کے آغاز پر وکی پیڈیا انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس گستاخانہ مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے کے لیے 48 گھنٹے ہیں ورنہ اس سائٹ تک رسائی منقطع کر دی جائے گی۔
پی ٹی اے کے ایک ترجمان نے کہا، ”پلیٹ فارم (وکی پیڈیا) کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم نہ تو گستاخانہ مواد کو ہٹانے کی تعمیل کی گئی اور وہ نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے۔‘‘
ترجمان نے مزید کہا کہ وکی پیڈیا پاکستان میں اس وقت تک بلاک رہے گا جب تک وہ ”تمام قابل اعتراض مواد‘‘ کو ہٹا نہیں دیتا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پی ٹی اے کس مواد کو بلاک کرنا چاہتا ہے۔
آزادی اظہار پر حملہ
وکی پیڈیا کی منتظم وکی میڈیا فاؤنڈیشن، جو ایک غیر منافع بخش فنڈ ہے، نے کہا کہ یہ بلاگ”دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کو سب سے بڑے مفت علم کے ذخیرے تک رسائی سے انکار کرتا ہے۔‘‘
فاؤنڈیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ پابندی جاری رہی تو یہ پاکستان میں صارفین علم، تاریخ اور ثقافت تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
پاکستانی ریگولیٹر کے اس فیصلے پر ملک کے بعض حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آزادانہ تحریر و تقریر کی مہم چلانے والوں کے مطابق اس اقدام سے پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بڑھتی ہوئی حکومتی سنسرشپ کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل حقوق کے کارکن اسامہ خلجی نے کہا، ”انٹرنیٹ پر موجود مواد پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنے کے لیے ابھی ایک ٹھوس کوشش کی گئی ہے۔‘‘
پاکستان میں انٹرنیٹ سنسر شپ
مسلم اکثریتی پاکستان میں توہین رسالت ایک حساس مسئلہ ہے اور سوشل میڈیا پر پہلے ہی توہین آمیز سمجھے جانے والے مواد کو پوسٹ کرنے پر پابندی عائد ہے۔
پاکستان نے 2012ء سے 2016ء تک یوٹیوب کو اس وقت بلاک کر دیا تھا جب اس پلیٹ فارم پر پیغمبر اسلام کے بارے میں ایک فلم چلائی گئی تھی، جس کی وجہ سے پوری مسلم دنیا میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔
حالیہ برسوں میں ملک نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ tiktok کو بھی ”غیر اخلاقی‘‘ مواد نشر کرنے پر کئی بار بلاک کیا ہے۔ اسی طرح پی ٹی اے نے غیر اخلاقی سمجھے جانے والے مواد پر ٹنڈر سمیت مقبول ڈیٹنگ ایپس اور غیر اخلاقی، فحش اور بیہودہ مواد کے لیے اسٹریمنگ ایپ bigo پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C