پاکستان کا جوہری پروگرام صرف دفاع کیلئے ہے، وزیراعظم عمران خان
👁️ 121 بار دیکھا گیا
پاکستان کا جوہری پروگرام صرف دفاع کیلئے ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے، ہم اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے، امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں لیکن پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ فرق ہے، ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے۔
چین سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے ہمیں معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کمشیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنا رکھا ہے، مغرب میں کشمیر کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا جاتا، میرے خیال سے یہ منافقت ہے۔
عالمی وبا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جب کورونا آیا تو کئی سیاسی رہنماؤں نے مکمل لاک ڈاؤن کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی او سی کی سفارشات پر ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا، اللہ پر یقین اور فوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C