پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ
👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ملاقات کی ۔
COAS’ interaction with youth from Sindh. “Change can only be brought about by youth. You must”, COAS. pic.twitter.com/vxHiwj9g8u
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 3, 2019
ملاقات میں طلباء کی جانب سے آرمی چیف کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔
نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے، پاکستان بنانے میں سندھ کا اہم کردارتھا، سندھ کے لوگ فوج کے بہترین جوان ہیں، جو جفاکش محنتی اور وفادار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا، فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، ہمیں پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے، پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر لے جا سکتے ہیں۔
آرمی چیف کے مطابق محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے جس سمت میں نوجوان جائیں گے، پاکستان اسی سمت میں جائے گا اور کامیاب آدمی پانی کے رخ کیخلاف جاتا ہے جس میں بڑی رکاوٹیں آتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا گیا تو لوگوں نے کہا آپ کی فوج نے بہت اچھا کام کیا، امریکا میں لوگوں نے کہا آپ نے کیسے کامیابی حاصل کی کہ دہشت گردوں کو اٹھا کر پھینک دیا؟ میں ان سے کہتا ہوں ہماری مائیں ایسی ہیں جو ایسے بچے پیدا کرتی ہیں جو ملک پر جان نچھاور کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان ایسے ہیں میں پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں، ہماری فوج میں اصول ہے ہم جوان کو یہ نہیں کہتے کہ ایڈوانس، ہم کہتے ہیں ’فالو می‘، ہمارا لیڈر اور افسر سب سے آگے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے، کسی بھی مذہب میں کسی کا حق مارنے کی گنجائش نہیں، اخلاقی قوت فوجی قوت سے بہت زیادہ طاقت ور ہوتی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرایا، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے، یہ تبدیلی کی شروعات ہے، نوجوان بہت مضبوط ہیں جو سمندروں کا رخ بدل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ کو قومی سطح پر اس مقام پر لانا ہے جہاں ہماری آواز سنی جائے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا اور دنیامیں تبدیلی نوجوان لاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C