پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ۔ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ کررونا وائرس پرچین سے رابطے میں ہیں۔ چین میں پاکستانیوں کا خیال رکھاجارہا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے 186 روز سے لاک ڈاؤن کے شکار کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیری عوام لاک ڈاؤن کے باعث اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیئے۔
چینی شہر ووہان میں متروک امریکی قونصلیٹ کی عمارت سے انسانی حیات کیلئے نقصان دہ کنٹینرز ملنے کے معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک چین کی جانب سے سرکاری طور پر ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔ وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان ابھی تک بند ہے تاہم چینی حکومت پاکستانی طالبعلموں سمیت تمام شہریوں کو بہترین علاج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان امن عمل کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔ ہم افغان دھڑوں کے مابین مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C