پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام: بھارتی کشمیر سے 15سالہ نوجوان گرفتار
👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام: بھارتی کشمیر سے 15سالہ نوجوان گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی)انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سانبہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ نوجوان کو پنجاب پولیس نے ضلع پٹھان کوٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتاری کے بعد پٹھان کوٹ کے اعلیٰ پولیس افسر دلجِندر سنگھ ڈھلون نے بتایا کہ اس نوجوان کے موبائل فون کی باریکی سے جانچ کی گئی اور اس میں پایا گیا کہ ’یہ لڑکا پاکستان میں مقیم فوج، آئی ایس آئی اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور ایک سال سے حساس فوجی تنصیبات کی تصویریں بھیج رہا تھا۔‘
پولیس افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوجوان کا فون پاکستان سے ہی ’کلون‘ کیا گیا تھا اور اہم تنصیبات اور فوج کی نقل و حرکت کے بارے میں وہاں لایئو فیڈ جا رہی تھی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پاکستان میں مقیم ایک ’نارکو گینگسٹر‘ کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔
پولیس نے نوجوان کے خلاف ’آفیشل سیکریٹس ایکٹ‘ کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے یہ کہا ہے کہ عدالت میں پیش کرنے سے پہلے لڑکے سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔۔
اس دوران پنجاب پولیس نے انبالہ سے ایک پنجابی شہری کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا کہ وہ انڈین ایئر فورس سٹیشن سے خفیہ معلومات جمع کر کے پاکستان بھیج رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شہری سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک پاکستانی خاتون کے ساتھ سات ماہ سے مسلسل رابطے میں تھا۔
قابل ذکر بات ہے کہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان کے خلاف انڈیا کے آپریشن سندوُر کے بعد صرف دو ہفتوں کے اندر دو خواتین سمیت 12 انڈین شہریوں کو گرفتار کر کے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے جاسوس تھے۔
ان میں ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا اور پنجاب کی 31 سالہ غزالہ بھی تھیں۔ اس سے قبل دلی میں پاکستانی سفارتحانے کے ایک اہلکار کو بھی جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران کل 17 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ان میں سے بیشتر کی عمر 20 اور 35 سال کے درمیان ہیں تاہم منگل کو گرفتار کیا گیا جموں کا شہری سب سے کم عمر ہے۔
پنجاب کے پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں مقیم انڈیا مخالف عناصر کے ان نیٹ ورکس کا پتہ لگا کر ایسے نوجوانوں کی کونسلنگ کی جائے گی جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ’پاکستان کے جھانسے میں پھنس سکتے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C