پاکستانی نژاد جرمن شہری گمشدگی کیس: سابق جرنیلوں سے تفتیش کا حکم
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پاکستانی نژاد جرمن شہری گمشدگی کیس: سابق جرنیلوں سے تفتیش کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوہسار پولیس کو پاکستانی نژاد جرمن شہری کی گمشدگی کے سلسلے میں 2 سابق جرنیلوں اور مالیاتی مشیر سے تفتیش کی ہدایت کردی۔
ڈان اخبار کے مطابق شہری ذیشان خان کی جانب سے ان کے چچا عبدالواحد رحمٰن کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
عبدالواحد رحمٰن 30 نومبر 2021 سے تھانہ کوہسار کی حدود سے لاپتا ہیں، پولیس نے اُن کے اغوا پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 365 کے تحت یکم دسمبر 2021 کو پہلی ایف آئی آر درج کی تھی۔
دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا شہری کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا، ان کے وکیل ایڈووکیٹ راحیل خان یوسفزئی نے عدالت کے روبرو استدلال کیا کہ انہیں بازیاب کرنا ریاستی اداروں کا فرض ہے، اگر وہ قانون نافذ کرنے والے کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو انہیں مجاز عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عبدالواحد رحمٰن جرمن شہری ہیں اس لیے انٹرپول بھی ان کی گمشدگی کی تحقیقات کر رہا ہے اور کچھ تفصیلات مقامی پولیس کو فراہم کی ہیں، انٹرپول نے مقامی پولیس کو بتایا کہ لاپتا جرمن شہری کے واٹس ایپ پر آخری لوکیشن دہلی گیٹ لاہور کی تھی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا جرمن شہری پیشے کے لحاظ سے مترجم ہیں اور اپنے مؤکلوں (کلائنٹس) کے لیے ایرانی اور افغانی لوگوں کے انٹرویو کرتے تھے۔
وکیل نے کہا کہ عبدالواحد رحمٰن اعلیٰ فوجی افسران سے بھی رابطے میں تھے اور ان میں سے چند ان کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈووکیٹ راحیل خان یوسفزئی نے کہا کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عبدالواحد رحمٰن 2 سابق جرنیلوں اور ایک مالیاتی مشیر کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے تھے جبکہ مذکورہ مالیاتی مشیر عبدالواحد رحمٰن کی جرمن شریک حیات سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عبدالواحد رحمٰن اغوا ہونے سے قبل 2 ریٹائرڈ جرنیلوں سے رابطے میں تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے سابق فوجیوں سے تفتیش کے لیے فوجی حکام سے اجازت مانگی ہے؟
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ افسران ریٹائر ہوچکے ہیں اس لیے پولیس، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) یا کسی انٹیلی جنس ایجنسی سے تحقیقات کی اجازت لینے کی پابند نہیں ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے پولیس کو ہدایت کی کہ لاپتا شہری کا سراغ لگانے کے لیے سابق جرنیلوں، مالیاتی مشیر اور دیگر کو شامل تفتیش کیا جائے۔
بعد ازاں کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C