22/February/2023

پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پشاور ریجن نے دہشتگرد بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاگیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پشاور کے علاقے ٹیلہ بند کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1628306057788284930?t=zOkd568MG6rsU_-XNRM_2g&s=19

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے دو سے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، بھتہ خوروں سے 2 کلاشنکوف، 6 دستی بم، 2 پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C