پشاور: پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار
👁️ 22 بار دیکھا گیا
پشاور: پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پولیس نے ریگی سے پانچ مبینہ شدت پسند گرفتار کرلیے، مبینہ شدت پسند پاکستانی فوج، پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔
پشاور پولیس کے مطابق ریگی میں پولیس پر حملہ کرنے والے 5 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کا سرغنہ سیکیورٹی ادارے کا سابقہ ملازم تھا، مبینہ شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جن سے سیکیورٹی فورسز کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران 5 شدت پسند گرفتار کیے گئے ہیں ان میں کمانڈر ابابیل کا بھائی بھی شامل ہے، یہ گروپ پاک فوج، پولیس اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے واکی ٹاکی سیٹ، سکیورٹی ادراروں کی وردیاں، 25 عدد ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، پستول، تیزدھارآلہ، کارتوس اور دیگر فونز برآمد کیے گئے ہیں، شدت پسند گروہ ریگی میں قبائلی سرحد سے پولیس تھانوں اور موبائل گاڑیوں پر حملے کرتے تھے۔
حملہ آوروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر پشاور پولیس پر متعدد حملوں کا اعتراف کیا، پولیس نے تفتیش کا دائرکار وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C