پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکہ کیس: ملزم امتیاز کی ضمانت منظور
👁️ 248 بار دیکھا گیا
پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکہ کیس: ملزم امتیاز کی ضمانت منظور
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس لائنز پشاور خودکش دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزم امتیاز عرف تورہ شپہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شبیر گگیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ 30 جنوری 2023 کو پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دن پولیس لائنز میں بڑی میٹنگ تھی جس میں تمام اضلاع سے پولیس اہلکار بلائے گئے تھے۔
اس حملے میں تقریباً 100 پولیس اہلکار ہلاک اور 249 زخمی ہوئے، جبکہ ملزم امتیاز کو اس مقدمے میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں گزشتہ تین سال سے ٹرائل جاری ہے، تاہم ابھی تک مقدمہ مکمل نہیں ہو سکا۔ واقعے میں مجموعی طور پر 40 گواہان نامزد ہیں، جن میں سے اب تک صرف 9 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق، ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے اور قانون کے تحت جووینائل ملزم کے خلاف ٹرائل چھ ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس ایس پی سی ٹی ڈی نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے عدالت سے 90 دن کی مہلت طلب کی تھی، تاہم تین سال گزرنے کے باوجود مقدمہ مکمل نہیں کیا جا سکا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کسی ملزم کو ٹرائل کے اختتام تک غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم امتیاز عرف تورہ شپہ کی ضمانت منظور کر لی۔
ذمہ داری اور پس منظر
حملے کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان عمر خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ یہ حملہ افغانستان میں مارے گئے ان کے ساتھی خالد خراسانی کا بدلہ تھا۔
تاہم، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان نے اس حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ مساجد اور عام لوگوں پر حملے نہیں کرتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C