31/August/2026

پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا

لاہور(ڈیلی اردو) پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیمی) بل 2026 منظور کر لیا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد ہوگئیں۔ بل پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور خالد محمود رانجھا نے ایوان میں پیش کیا۔

نئے قانون کے تحت دہشت گردی سے متعلق حساس مقدمات کی سماعت کے دوران ججز، پراسیکیوٹرز، تفتیشی افسران، وکلا اور گواہوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا سکیں گے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کو ویڈیو کانفرنس، الیکٹرانک لنکس اور دیگر محفوظ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

بل کے مطابق عدالتی کارروائی کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ افراد کی شناخت چھپانے کے لیے وائس موڈیفکیشن سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکے گی۔ بعض حساس مقدمات کی سماعت محفوظ مقامات یا جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ممکن ہوگی۔

قانون میں خصوصی سکیورٹی مقدمات کے تعین کے لیے گریڈ 20 یا مساوی عہدے کے ایک افسر کو نامزد کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ یہ افسر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد ایسے مقدمات کا تعین کرے گا جن میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات درکار ہوں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ہائی سکیورٹی مقدمات میں عدالتی عمل کو محفوظ بنانا ہے، جبکہ منصفانہ ٹرائل، انسانی وقار اور شہری آزادیوں سے متعلق آئینی تحفظات برقرار رہیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C