پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، داعش اور ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 38 دہشت گرد گرفتار
👁️ 51 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، داعش اور ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 38 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے رواں ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں مختلف آپریشنز میں 38 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 449 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں رواں ماہ کے دوران 38 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران لودھراں سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا تربیت یافتہ دہشتگرد کمانڈر، بہاولپور سے داعش کا اہم کمانڈر بھی گرفتار کرلیا گیا، کارروائیاں لاہور، رحیم یار خان، نارووال، راولپنڈی، ملتان میں کی گئیں۔
حکام کے مطابق جھنگ، سرگودھا، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، بہاولنگر میں بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فہیم، وحید، سعود، طاہر، باچہ، شاہد، رحمان گل، شیر جان، عمر ایاز، سبحان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر 29، حفاظتی فیوز وائر 50 فٹ، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9186 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5275 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C