پنجاب: رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر پر حملہ اور توڑ پھوڑ، فوج طلب
👁️ 119 بار دیکھا گیا
پنجاب: رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر پر حملہ اور توڑ پھوڑ، فوج طلب
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی/اے پی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک مندر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کی رات ٹوئٹر پر ایکٹیوسٹ کپل دیو کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس لاٹھیوں سے لیس چند افراد کو ایک مندر میں توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
You are free to go you temple? Watch this brazen attack on a temple in the broad daylight.
Another bad day for #Hindus as Ganesh #Temple in Bhong city of Rahimyar Khan was attacked by miscreants. The beasts daringly live telecast the attack on Facebook: https://t.co/uVq8UYBkQB pic.twitter.com/SzGrtIxEzk
— Kapil Dev کپل دیو (@KDSindhi) August 4, 2021
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں افراد ڈنڈوں، پتھروں اور اینٹوں کے ساتھ مندر کی کھڑکیوں، دروازوں اور وہاں موجود مورتیوں کو توڑ رہے تھے۔
کپل دیو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے قائدِاعظم محمد علی جناح کا ایک قول لکھا، ‘تم اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہو؟ دیکھیے دن دیہاڑے ایک مندر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہندوؤں کے لیے ایک اور برا دن جب ضلع رحیم یار خان کے شہر بھونگ میں گنیش کے مندر پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے مندر پر حملے کو فیس بک پر لائیو نشر کیا۔’
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کپل دیو کی ویڈیو پر ردعمل میں لکھا، ’یہ نہایت افسوس ناک اور بدقسمت واقعہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔‘
It is very sad & unfortunate incident. PM office took notice of this untoward incident & directed district administration to probe the case & take strict action against the culprits.Pakistani constitution provides freedom & protection to minorities to perform their worship freely https://t.co/RuLOe69VSb
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2021
رحیم یار خان پولیس حکام کے مطابق مندر پر حملے کے بعد بھونگ میں پولیس کی نفری اور رینجرز کے اہلکار پہنچ گئے ہیں اور حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں۔
ضلعی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے مندر پر حملے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صارفین نے لکھا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ممبر قومی اسمبلی اور سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Attack on Hindu temple at Bhong City District Rahimyar Khan Punjab. Situation was tense since yesterday. Negligence by local police is very shameful. Chief Justice is requested to take action. pic.twitter.com/5XDQo8VwgI
— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) August 4, 2021
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا تب شروع ہوا جب چند روز پہلے ایک مقامی ہندو لڑکے پر مبینہ طور پر ایک مدرسے کی بے حرمتی کا الزام لگایا گیا۔
اے پی کے مطابق مقامی پولیس افسر آصف رضا نے بتایا کہ بدھ کے روز مقامی افراد نے حملے سے پہلے روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کی وجہ ایک مقامی عدالت کا فیصلہ تھا جس میں 8 برس کے ہندو لڑکے کو مدرسے کی بے حرمتی کے الزام میں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
اے پی کے مطابق اس بچے کو ایک مقامی مدرسے کی لائیبریری کے قالین پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہجوم کا مطالبہ تھا کہ بچے کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔
پولیس آفیسر آصف رضا نے اے پی کو بتایا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے اور صورت حال اب قابو میں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کسی مذہبی اقلیت کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران ہندو اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے بھی کیے گئے، جن میں کئی افراد ہلاک بھی ہوئے۔
اس سے قبل دسمبر 2020 میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری میں مشتعل مظاہرین نے ہندوؤں کے مقدس مقام میں ایک سمادھی کی توسیع کے خلاف ہلہ بول کر مندر کی توسیع کو روک دیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مندر کو شدید نقصان بھی پہنچایا۔
تاہم اس حالیہ واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C