پنجاب: ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
پنجاب: ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملتان میں دہشت گردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کا کمانڈر کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق ’سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 32 خفیہ آپریشنز کیے۔‘
بیان کے مطابق ’پوچھ گچھ کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کیا۔‘
ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے (مبینہ) دہشت گرد کی شناخت محمد کمال کے نام سے ہوئی ہے جو تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتاتھا۔
گرفتار مبینہ دہشت گرد کے خلاف ملتان میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C