پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 117خفیہ آپریشنز کئے۔ جن کے دوران 117مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں گرفتار دہشت گردوں میں سید آغا، محمد نعمان، عطاءالرحمان، محمد اسامہ، صدیق، شاہ نواز، محمد سفیان سرور، محمد صفدر، قاسم خان اور عبدالحق شامل ہیں۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش، لشکرجھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور بریگیڈ 313 سے ہے۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری سرگودھا، بہاولپور، لاہور اور رحیم یار خان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 2، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز 3، حفاظتی فیوز تار 11 فٹ، ممنوعہ کتابیں 4، کالعدم تنظیم کے 95 پمفلٹس، 114 سٹیکرز، رسید بک 1 اور 26225 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔
دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C