پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، القاعدہ کے اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، القاعدہ کے اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئیں۔ لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز کاشان اور حسن گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق دیگر گرفتار دہشت گردوں کی شناخت لیاقت، حسن، کاشان، گل کریم، ایوب خان، امیر معاویہ اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، حفاظتی فیوز، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور تفتیش جاری ہے۔
رواں ہفتے 336 کومبنگ آپریشنز میں 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 16784 افراد سےپوچھ کچھ کی گئی.
ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C