پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، فون اور دیگر سامان برآمد#CTD #TTP #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 21, 2023
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی سے عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت زاہد، نعمت، زبیر اور عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے 166 کومبنگ آپریشنز کے دوران 22 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 8218 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5235 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C