پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، 18 وزرا کی اکثریت نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کی حمایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جڑے ’’کالعدم‘‘ کا اسٹیٹس ہٹانے کے معاملے میں پہلی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ پنجاب کابینہ کے وزرا کی مطلوبہ تعداد نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی۔ پابندی ختم کرنے کی سفارشات کی سمری کے حق میں کم ازکم 18 وزرا کی حمایت درکار تھی جو مل گئی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی۔ وزیراعلی پنجاب سیکریٹریٹ نے سمری کابینہ کمیٹی برائے قانون کو بھیجی تھی۔
بعدازاں راجہ بشارت کی سربراہی میں اجلاس میں پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری ارسال کی گئی۔
واضح رہے کہ سمری پر قانونی طور پر کم از کم 18 وزرا کی رائے درکا ر تھی اور اب مطلوبہ تعداد میں سمری پر وزرا نے پابندی ہٹانے کی سفارش کردی ہے چنانہ پنجاب کی تحریری سفارشات موصول ہونے کے بعد اب وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائے گی۔
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C