پنجاب کے 16 اضلاع میں بم ڈسپوذل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دے دی گئیں
👁️ 151 بار دیکھا گیا
پنجاب کے 16 اضلاع میں بم ڈسپوذل اسکواڈ کو جدید ترین گاڑیاں دے دی گئیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔ 16 نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیے گئے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔
محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدید آلات دیکھے، انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔
نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C