پولینڈ کی روس سے متصل سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع
👁️ 109 بار دیکھا گیا
پولینڈ کی روس سے متصل سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع
وارسا (ڈیلی اردو/رائٹرز، ایے ایف پی) پولش حکام کو خدشہ ہے کہ روس غیر قانونی مہاجرین کو یورپ بھجوانے کے لیے پولینڈ کو ایک راستے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ پولینڈ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد پر حفاظتی رکاوٹ مکمل کی ہے۔
پولینڈ کے وزیر دفاع ماریئس بلاسزاک کے مطابق ا ڑھائی میٹر میٹر اونچی اور تین میٹر گہری یہ عارضی روکاوٹ یا ‘بیریئر‘ پولینڈ کی روسی علاقے کالینن گراڈ کےسے متصل سرحد پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس بیریئر پر کام آئندہ سال یعنی 2023 ء کے آخر تک مکمل ہونا ہے۔
پولینڈ کالینن گراڈ کی سرحد پر دیوار کیوں تعمیر کر رہا ہے؟
یوکرین پر روسی حملے پر کشیدگی کے بعد پولینڈ کے حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ماسکو ایشیائی اور افریقی تارکین وطن کو کالینن گراڈ کے راستے یورپی یونین میں غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
پولش وزیر دفاع کےمطابق روس کے شہری ہوا بازی کے محکمے کے حکام کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے کالینن گراڈ کے لیے پروازیں شروع کرنے کے حالیہ فیصلے کے بعد اس شہر کے ساتھ سرحد کو سیل کر کے پولینڈ کی سکیورٹی مضبوط بنانے کا قدم اٹھایا گیا۔
پولینڈ کے سرحدی محافظوں کے مطابق اکتوبر کے مہینے کے دوران میں کالینن گراڈ سے پولینڈ میں کوئی بھی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا۔
بارڈر گارڈ کی ترجمان اینا میکالسکا نے کہا، ”پولینڈ اور روس کی سرحد مستحکم اور پرسکون ہے۔ سرحد پر کوئی غیر قانونی کراسنگ نہیں ہوئی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ، ”ہم صرف امن کے زمانے میں ہی یہاں نہیں ہوتے بلکہ ہم مختلف بحرانی حالات سے نمٹنےکے لیے تیار ہیں اور پولینڈ کی بیلاروس کے ساتھ سرحد پر جو کچھ ہوا اس کے بعد ہم طرح کے سیاہ ترین حالا ت سے بھی نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
گزشتہ سال پولینڈ بیلاروس سرحد پر کیا ہوا؟
پولینڈ کے وزیر دفاع نے کہا کہ کالینن گراڈ کے ساتھ سرحدی کاوٹ اسی طرح کی ہوگی جو پولینڈ نے گزشتہ سال بیلاروس کے ساتھ تارکین وطن کے معاملے پر کشیدگی کے بعد پولش بیلاروسی سرحد کے ساتھ تعمیر کی تھی۔ اس کے بعد مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوششوں کے دوران بیلاروسی سرحدوں پر پھنس گئے تھے۔
یورپی یونین اور اس کے رکن پولینڈ نے روس کے قریبی اتحادی بیلا روس پر الزام لگایا کہ وہ تارکین وطن کو یورپی یونین کے خلاف ‘ہائبرڈ جنگ‘کے ایک حصے کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ اسے غیر مستحکم کیا جا سکے۔
انسانی حقوق حقوق کی تنظیموں نے پولش سرحدی محافظوں پر تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو زبردستی بیلاروس واپس دھکیلنے کا الزام لگایا۔
ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے مطابق کم از کم 21 تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ نے بیلاروسی سرحد کے ساتھ ر سرحد پر کاوٹ کھڑی کرنے کا کام جون میں مکمل کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8954 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4795 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2901 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2559 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2315 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C