چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
👁️ 118 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
چاغی(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع چاغی کے علاقے ماہیان کور میں نجی کانوں سے گزشتہ ماہ اغوا کیے گئے ساتوں افراد بحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 اگست کو مسلح افراد نے ماہیان کور میں قائم نجی کانوں پر دھاوا بول کر وہاں موجود سات افراد کو اغوا کرلیا تھا۔ مغویوں میں تین افراد کا تعلق چاغی جبکہ چار کا تعلق گلگت سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت سے تعلق رکھنے والے مغویوں میں وجاہت، واجد، شاہد اور صابر شامل تھے، جبکہ چاغی کے ضیاء الدین، شاہ سلیم اور سعید محمد کو بھی مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق چاغی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد گزشتہ ہفتے بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے تھے، جبکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے چاروں مغوی بھی گزشتہ روز بحفاظت بازیاب ہوکر واپس پہنچ گئے۔
ساتوں افراد کی بحفاظت واپسی کے بعد ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم مغویوں کو اغوا کرنے والے مسلح افراد اور واردات کے محرکات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C