چاغی: ایرانی حدود سے متعدد مارٹر گولے فائر، دھماکے سے پھٹ گئے۔
👁️ 199 بار دیکھا گیا
چاغی: ایرانی حدود سے متعدد مارٹر گولے فائر، دھماکے سے پھٹ گئے۔
چاغی (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر تفتان اور پاک ایران سرحدی علاقے تالاپ میں ایرانی حدود سے بیک وقت متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے جو زور دار دھماکے سے میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق متعدد مارٹر گولے پاکستانی سرحد کے اندر گرے جہاں آس پاس کئی آبادیاں ہیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا
جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایرانی علاقے سے گولہ باری کا یہ واقعہ بارڈر پلر نمبر 94 پر پیش آیا جہاں تالاپ اور گرد و نواح کے علاقے میں سرحد پار سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو زیادہ تر میدانی علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک مارٹر گولہ کجھور کے باغ میں ایک درخت کو لگا جس کی وجہ سے کجھور کا درخت زمین بوس ہوگیا. سرحد پار گولہ باری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے وہیں علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا. سرحدی خلاف ورزیوں کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان دشتی کی قیادت میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کے دستے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقے میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کی گشت بڑھا دی۔ لیویز حکام کے مطابق سرحد پار گولہ باری اور سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے رابطہ کرکے احتجاج شدید احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C