چمن دھماکا: مولانا فضل الرحمٰن کا آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان
👁️ 96 بار دیکھا گیا
چمن دھماکا: مولانا فضل الرحمٰن کا آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سانحہ چمن کے خلاف امیر جے یو آئی (ف ) مولانا فضل الرحمٰن نے (آج) اتوار کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹر میں پر امن مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد حنیف شہید جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ہمارے قریبی دوست تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا حنیف شہید پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، پسماندہ گان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت اور ریاستی ادارے جو امن کے دعوے کرتے رہے وہ تمام دعوے دم ٹوٹ گئے ہیں جن قوتوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور امن قائم ہوگیا ہمیں بتائیں کون سی جنگ جیتی کہا امن قائم ہوا؟۔
امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ مولانا محمد حنیف شہید پر ہونے والے حملہ کہ بعد علماء کرام اور ہر پرامن شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، نا اہل حکومت عوام کو ان کی جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے، اس طرح کہ دھماکوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔
فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں آزادی مارچ ہوگا، کارکنان اکتوبر میں پر امن طریقہ سے اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا حنیف شہید کا خون رنگ لائے گا، حکومت کو اس خون کا جواب دینا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C