23/December/2023

چنیوٹ: فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چنیوٹ: فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

چنیوٹ: فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ہفتے کو کہا ہے کہ 50 افراد کے ہلاکت اور فیصل آباد میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے دفتر پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے غضنفر ندیم کو ساتھی سمیت ضلع چنیوٹ میں مقابلے کے دوران مار دیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ’غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی اور وہ 2011 سے مفرور تھے۔‘

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق جب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غضنفر ندیم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہ اپنے ایک ساتھی سمیت مارے گئے۔

مزید کہا گیا کہ ’دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔‘

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ’ملزم غضنفر کے ساتھ مارے جانے والے ساتھی کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم اس حوالے سے چھان بین جاری ہے۔‘

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق غضنفر ندیم فیصل آباد میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے دفتر پر حملے سمیت 11 کارروائیوں اور مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ تھے جبکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

مارچ 2011 میں فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب ایک کار بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد چل بسے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C