چین: جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو عمر قید کی سزا
👁️ 115 بار دیکھا گیا
چین: جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو عمر قید کی سزا
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) چین کی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری جان شنگ وان لیونگ کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہری شہریت کے حامل 78 سالہ جان شنگ وان لیونگ ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی ہیں اور امریکی پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف چین نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحقیقات 2021 میں کی تھیں۔
#UPDATE China sentences US citizen to life in prison for espionage, court says.
John Shing-Wan Leung, an American passport holder and Hong Kong permanent resident, "was found guilty of espionage, sentenced to life imprisonment, deprived of political rights for life", a Suzhou… pic.twitter.com/dwaqOtuxvR
— AFP News Agency (@AFP) May 15, 2023
چینی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف ملنے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ملک کے لیے جاسوسی پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جان شنگ وان لیونگ کو کب گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں قانونی چارہ جوئی کے لیے کیا مواقع اور سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ چین میں حساس مقدمات کی بند کمرہ ٹرائل معمول کی بات ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اس کیس کے حوالے سے بیجنگ میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا تاہم فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنا علاقہ تصور کرتا ہے اور اسے خصوصی انتظامی یونٹ کے طور پر چلاتا ہے تاہم مقامی آبادی خود کو خودمختار ریاست کے باسی کے کہتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے جاسوسی کے الزام میں کسی کو سزا سنائی ہو۔ ایک ممتاز چینی صحافی کو فروری 2022 کو جاپانی سفارت کار کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان پر بھی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جاپان کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صحافی کے ساتھ گرفتار کیے گئے سفارت کار کو چند گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح 2019 میں چینی نژاد آسٹریلوی مصنف یانگ جون کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں 2018 میں چینی موبائل کمپنی ’ہواوے‘ کی سی ایف او مینگ وانزو کی کینیڈا میں گرفتاری کے چند دن بعد چین نے کینیڈا کے سابق سفارت کار مائیکل کووریگ اور ایک بزنس مین مائیکل اسپاور کو حراست میں لے لیا تھا۔
کینیڈا کا کہنا تھا کہ چین نے ہمارے دو شہریوں کو یرغمال بناکر ’ہواوے‘ کی سی ایف او کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا۔
مقامی اخبار کے مطابق رواں برس فروری میں ایک جاپانی شخص کو چین میں جاسوسی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں غیر ملکیوں کو حراست میں لیے جانے کے کئی ہائی پروفائل کیسز نے چین اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C