چین: لاکھوں مسلمان صوبہ سنکیانگ کے حراستی مراکز میں قید ہیں، نیو یارک ٹائمز کا انکشاف
👁️ 62 بار دیکھا گیا
چین: لاکھوں مسلمان صوبہ سنکیانگ کے حراستی مراکز میں قید ہیں، نیو یارک ٹائمز کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی اردو) چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں لاکھوں مسلمان خاندان حراستی مراکز میں قید کیے گئے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز میں 403 صفحات پر مشتمل چین کے سرکاری دستاویزات پر رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں اعلیٰ حکام نے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مسلمان اقلیت پر بالکل رحم نہ کیا جائے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ چین میں ملکی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے افشاء کا یہ اتنا بڑا واقعہ ہے، جس کی ماضی میں شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو۔ ان دستاویزات کے مطابق ملکی صدر شی جن پنگ نے ریاستی اہلکاروں کو یہ حکم دیا کہ وہ صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں پر سکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف ‘قطعاﹰ کوئی رحم نہ کھائیں‘۔
اے ایف پی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر ماہرین کہتے ہیں کہ چین میں متعدد نظر بندی کیمپس بنائے گئے ہیں جن میں 10 لاکھ سے زائد ایغور افراد نظر بند ہیں۔ جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جو مسلمان طلبا دیگر علاقوں میں تعلیم حاصل کرکے سنکیانگ لوٹے اور خاندانوں کو غائب پایا۔ اُن سے کہا گیا کہ خاموشی اختیار کریں ورنہ اُن کے خاندانوں کی مدت حراست میں توسیع ہو جائے گی۔
دستاویزات میں درج ہے کہ گزشتہ تین سال ميں چینی حکام نے 10 لاکھ یغور، قازق مسلمانوں کو حراستی مراکز اور جیلوں میں ڈالا گیا اور مظالم ڈھائے گئے جبکہ ان حراستی مراکز کو تربیت گاہیں قرار دیا گیا جہاں اسلامی انتہا پسندی سے نمٹا جا رہا تھا۔
چین کی وزارت خارجہ یا سنکیانگ کے حکام کی جانب سے ان دستاویزات کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
چینی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیتی آبادی کی ‘ذہنی اور سماجی تربیت‘ کے نام پر قائم کیے جانے والے حراستی مراکز کا سلسلہ 2016 میں اس وقت بہت زیادہ شدت اختيار کرگيا جب بیجنگ حکومت نے سنکیانگ میں چَین چوآن گُو نامی اہلکار کو کمیونسٹ پارٹی کا نیا علاقائی سربراہ مقرر کیا۔
واضح رہے کہ چین ابتدا میں ایسے کسی بھی سینٹرز کی تردید کرتا رہا ہے۔ تاہم بعد ازاں اس نے تسلیم کیا کہ یہ فنون سکھانے کے مراکز ہیں جہاں لوگوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ تاکہ انہیں انتہا پسندی اور تشدد سے دور کیا جا سکے جب کہ ان مراکز میں انہیں تعلیم اور نوکری کی بھی دی جاتی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ حقائق سامنے لائے جاتے رہے ہیں کہ یہ مراکز درحقیقت جیلوں کی طرح ہیں جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو رکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3427 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C