چین پر دباؤ: امریکا نے تائیوان کو 66 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
چین پر دباؤ: امریکا نے تائیوان کو 66 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے تائیوان کو 8 ارب ڈالر مالیت کے 66 ایف 16طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تائیوان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔
تائیوان کو ایف سولہ طیاروں کی منظوری سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کسی نہ کسی نے تو چین کو کنٹرول کرنا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تائیوان کو 8 ارب ڈالر مالیت کے لاک ہیڈ مارٹن کے طیار کردہ جدید ترین ایف 16 جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تائیوان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا معاہدہ چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کے عین مطابق ہے۔
مائیک پومیو نے مزید کہا کہ ہمارا اقدام گزشتہ پالیسیوں کا تسلسل ہے جو ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کر رکھا ہے۔
تائیوان کے صدارتی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ایف 16 طیاروں سے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
ترجمان تائیوان صدر نے مزید کہا کہ امریکی طیارے خلیج تائیوان اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
امریکی سینیٹ کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین جم رچ نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر یہ طیارے تائیوان کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
امریکا کی غیر ملکی ملٹری فروخت کا جائزہ لینے والی دفاعی سلامتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تائیوان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت خطے میں بنیادی فوجی توازن تبدیل نہیں ہو گا۔
چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان ان کی ملکیت ہے اور اسے بیجنگ کے ساتھ ملنا ہے جب کہ تائیوان خود کو ایک خود مختار علاقہ تصور کرتا ہے اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C