چین کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک قائم
👁️ 75 بار دیکھا گیا
چین کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک قائم
ہنوئی (ڈیلی اردو/وی او اے/ڈی ڈبلیو) ایشیا اور بحرالکاہل کے خطوں میں واقع 15 ملکوں نے ایک نیا علاقائی اقتصادی معاہدہ کیا ہے جسے چین کی حمایت میں بننے والا سب سے بڑا تجارتی ‘بلاک’ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے میں امریکہ شامل نہیں ہے۔ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے یہ معاہدہ طے پانے میں آٹھ سال لگے۔ توقع ہے کہ اس سے خطے کی 2.2 ارب آبادی مستفید ہو گی۔
معاہدے پر اتفاق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ویت نام میں اتوار کو ہونے والے اجلاس کے دوران ہوا۔
دنیا میں ہونے والی ایک تہائی تجارتی سرگرمیاں معاہدے میں شامل رُکن ممالک کے ذریعے ہوتی ہیں۔
اس معاہدے کا نام ریجنل کمپری ہینسو اکنامک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) یعنی علاقائی جامع معاشی شراکت داری رکھا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس کے دوران ہوئے۔
میزبان ملک ویت نام کے وزیراعظم گیوین شوان فوک نے کہا کہ آٹھ سال پر محیط محنت اور مذاکرات کے بعد اس معاہدے کے طے پانے پر اُنہیں دلی مسرت ہے۔
کرونا بحران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ عالمی وبا کے باعث ہونے والے تجارتی خسارے سے نمٹنے کی کوششوں میں خطے کے ممالک کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔
معاہدے میں چین، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ سمیت خطے کے 10 ممالک شامل ہیں۔
چین کی حریف دنیا کی دو بڑی معیشتیں امریکا اور بھارت آزاد تجارت کے اس معاہدے کا حصہ نہیں۔
ویت نام کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاہدے سے آزاد تجارت پر اتفاق رائے سے دنیا کو یہ واضح پیغام جائے گا کہ آسیان ممالک باہمی تجارت کے فروغ، نئے تجارتی ڈھانچے کی تشکیل اور کرونا وبا کے باعث درپیش معاشی مسائل کا مل کر مقابلہ کرنے میں برتری لے رہے ہیں۔
اس معاہدے کو پہلی بار 2012 مں تجویز کیا گیا تھا اور اس کے عمل میں آنے سے تجارتی محصولات میں کمی آنے اور خدمات کے شعبوں میں تجارت کو فروغ ملے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے چین کو اپنا اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
بھارت میں مقامی انڈسٹری کو اس آزاد تجارتی بلاک کا حصہ بننے پر سخت تحفظات رہے ہیں، جس کے باعث حکومت نے خود کو اس معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔
مثال کے طور پر بھارت کی زرعی لابی، دودھ اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو خدشہ سے کہ اگر بھارتی منڈی کو ایشیا پیسیفک ممالک کے لیے کھول دیا گیا تو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور چین جیسے ممالک کی سستی اور بہتر مصنوعات سے ان کا کاروبار برباد ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا عالمی تعاون کی بجائے یکطرفہ فیصلوں کو ترجیح دے رہا ہے، ایشیا میں تجارتی تعاون کے اس معاہدے کی اپنی اہمیت ہے۔
مبصرین کے مطابق چین کے لیے خاص طور پر یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ امریکا کے برعکس اب بیجنگ عالمی سطح پر آزادانہ تجارت اور باہمی تعاون کی مثال بن کر ابھر رہا ہے۔ جاپان سمیت دیگر ممالک کو امید ہے کہ آگے جا کر بھارت بھی اس تجارتی بلاک کا حصہ بنے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4683 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3503 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C