چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان
👁️ 45 بار دیکھا گیا
چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین اور پاکستان کے درمیان چینی باشندوں کی سیکیورٹی زیر بحث ہے تاہم پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی اہلکاروں، منصوبوں اور پروگرام کا تحفظ اور سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی دوطرفہ تعاون میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
شہباز شریف کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے کچھ ماہ بعد پاکستان میں چینی باشدوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا تھا، کراچی میں چینی اساتدہ کی گاڑی پر خودکش حملے سے 4 چینی باشندے ہلاک ہوگئے تھے، اس واقعے نے چین کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
ان حملوں کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا تھا اور چینی حکام نے سیکیورٹی کے اقدامات بہتر بنانے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا۔
چینی باشندوں پر حملے کے بعد پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش قبول کرلی تھی اور چینی ماہرین واقعے کی تحقیقات کرنے پاکستان پہنچے تھے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ایک گروہ ملوث ہے۔
ان تحقیقات کے بعد چینی حکام کے خدشات کچھ کم ہوئے لیکن وہ پوری طرح مطمئن نہیں تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی اہلکاروں کےتحفظ کے لیے مؤثر اقدمات کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے اور اس حولے سے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر چینی قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا دونوں ممالک کے بنیادی مسائل کے حوالے سے پاکستان یا چین کی جانب سے پالیسی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور جموں و کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، لہذا دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C