ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔
امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔
وکیل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اغوا کیا گیا، ابھی تک کوئی اپڈیٹ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان نے امریکا سے حکومتی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کا کووڈ ٹیسٹ ہوا جو نیگٹو آیا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے وہ مبرا نہیں ہو سکتی، سیکریٹری لیول کا افسر آکر بتائے کہ اس معاملے میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود نے بتایا کہ ہمارا قونصل خانہ ہے جو اس معاملے کو دیکھتا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کہاں رکھا گیا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اس کو غیرسنجیدگی سے نا لیں، 4 سال بعد یہ کیس لگا ہے اور ہم آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں جہاں 4 سال پہلے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق پیش کی گئی حکومتی اقدامات کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
عدالت نے وزارت خارجہ کو 2 ہفتوں میں دستاویزات کے ساتھ نئی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری وزارت خارجہ کو 10 فروری کو طلب کر لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C