ڈی آئی خان : پولیس پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 5 زخمی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : پولیس پر حملہ ، ایک اہلکار ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 5 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ہتھالہ کی حدود میں چھاپہ زنی کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کلاچی، اے ایس آئی اور لیڈی کانسٹیبل سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد سعید بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ اور ایس ایچ او شیر افضل خان پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ زنی کے لیے جا رہے تھے کہ ڈیرہ، ہتھالہ روڈ پر امین فارم کے قریب دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کلاچی کی پولیس موبائل سڑک سے نیچے جا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نعمان قصوریہ، کانسٹیبل قاسم، ڈی ایس پی کے گن مین غلام سعید، ہاشم اور لیڈی کانسٹیبل امبر التاش زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا، جہاں کانسٹیبل محمد سعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
بعد ازاں ہلاک ہونے والے کانسٹیبل محمد سعید کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد، ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ خان، ڈپٹی سٹیشن کمانڈنٹ کرنل طاہر خان سمیت عسکری و سول افسران، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ چاک و چوبند دستے نے ہلاک اہلکار کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ افسران نے پھول چڑھائے اور مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C