ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
👁️ 116 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا ایک گروپ کلاچی سے مڈی کی جانب سفر کر رہا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کو راستے میں روک لیا۔
کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ابتدائی طور پر 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شامل وحید خان اور عاطف اللہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک زخمی دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C