ڈیرہ اسماعیل خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ
👁️ 59 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے لیکن گاڑی میں تمام عملہ محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروس (UNOPS)کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی بگھوال کی حدود میں پیش آیا ہے۔
ڈی آئی خان پولیس کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ ڈی آئی خان اور ضلع ٹانک کی سرحد پر پیش آیا ہے۔
ضلع ٹانک کے پولیس سربراہ عبدالسلام خالد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’واقعہ ڈئی آئی خان کی حدود میں پیش آیا ہے لیکن چونکہ حملہ ضلع ٹانک کے بارڈر پر ہوا تھا تو ہماری ٹیم بھی وہاں پر موجود تھی۔‘
انہوں نے بتایا، ’تمام عملے کو ہماری ٹیم کی جانب سے ریسکیو کیا گیا ہے اور اب محفوظ ہے۔’‘
تھانہ کلاچی بھگوال کے محرر محمد نعمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، وہاں امن و امان کی صورت حال مخدوش رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گاڑی وہاں پر کس مقصد کے لیے گئی تھی لیکن گاڑی میں عملہ محفوظ رہا ہے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی پینے کے صاف پانی کے سیمپل کیلئے گئی ہوئی تھی۔
پولیس اہلکار نے اس حوالے سے ڈیلی اردو کو بتایا کہ عملے کے پاس کوئی مسلح محافظ تھا نہ ہی گاڑی پر اقوام متحدہ کا کوئی گولو لگا ہوا تھا ۔
پولیس ذرائع نے مزید ڈیلی اردو بتایا کہ واقعے کے بعد اقوام متحدہ کے مشن کو علاقہ خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
حملے کے فوری بعد عملے کے دونوں ارکان کو ڈپٹی کمشنر آفس منتقل کردیا گیا ۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے منگل کو جاری ایک بیان میں حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو مقامات پر دہشتگرد حملے، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا ہونے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5276 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C